Posts

Showing posts from October, 2020

"کیا ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن ہونے والا ہے...؟ اہم تفصیلات:

Image
  "کیا ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن ہونے والا ہے...؟ اہم تفصیلات: وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کرنے کی طرف اشارہ دے دیا ہے" وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آنا شروع ہوگئے. یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے... اسد عمر نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ''گزشتہ ہفتےکورونا سے یومیہ اموات اوسطاً 12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصد اضافہ ہے، ہم اجتماعی طور پر ایس او پیز کونظر انداز کر کے ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں... گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ ''مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سے زیادہ ہے اور کراچی میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم کورونا ایس اوپیز کو سنجیدگی سے لیں، ہمیں اب سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے، جبکہ یہ معمولات زندگی بھی متاثر کرسکتے ہیں... ast week daily covid mortality was 12. n This is a 140% increase vs few week...

گدھے کو گلے لگاﺅ اور "کورونا" سے نجات پاﺅ...

Image
  گدھے کو گلے لگاﺅ اور "کورونا" سے نجات پاﺅ...                           " کورونا" وائرس سے نجات پانے کا انوکھا (ڈنکی ڈاکٹر)طریقہ... لاہور" کورونا  کو  دنیا  میں آئے ایک سال ہونے کو ہے مگر ابھی تک اس کی ویکسین ایجاد نہیں ہو سکی اور اس کا خوف  دنیا  پر بدستور سوار ہے۔تاہم اب اس وائرس سے نجات کا ایک ذریعہ اسپین میں کچھ اس طرح ڈھونڈھا گیاہے کہ اس کے چرچے ہر طرف ہونے لگے ہیں۔ یورپی ملک سپین میں  کورونا  وائرس کے باعث ذہنی تناو، ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہونے والے طبی عملے کے لیے گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے کے عمل سے تھراپی کا کام لیا جا رہا ہے.. فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم ال بریتو فلیز نے تھراپی کا آغاز کیا ہے۔ تنظیم کا ماننا ہے کہ گدھوں کے ذریعے تھراپی کی مدد سے متعدد جسمانی اور ذہنی امراض میں مدد ملتی ہے۔واضح رہے کہ اس تنظیم کے نام کا مطلب خوش رہنے والا چھوٹا گدھا ہے۔ عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ اس طرح کی تھراپی میں گھوڑوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ مددگار ہوتا ہ...

ترکی کے ہاتھ ایک اور خزانہ لگ گیا"

Image
"ترکی کے ہاتھ ایک اور خزانہ لگ گیا" انقرہ " ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ صدر طیب اردگان نے بتایا کہ بحیرہ اسود میں 85 ارب کیوبک میٹرز کے قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ، یہ ان 320 ارب کیوبک میٹرز کے علاوہ ہیں جو کچھ ماہ پہلے دریافت ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بحیرہ اسود سے ملنے والے قدرتی گیس کے ذخائر 2023 تک عوام کے استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اگست میں ترکی کو بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹرز قدرتی گیس کے ذخائر ملے تھے۔ صدر اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی سمندر میں تحقیق کا سلسلہ جاری رکھے گا... ترکی کے ہر سال 35 سے 50 ارب ڈالر تیل و گیس امپورٹ  کرنے پر خرچ ہوجاتے ہیں. لیکن گیس کے ذخائر کی دریافت کے بعد ترکی توانائی کے شعبے میں نہ صرف خود مختار ہوجائے گا بلکہ اس سے زر مبادلہ بھی کما سکے گا...

ان جگہوں میں سے ایک ہے جنہیں آپ کو مرنے سے پہلے ضرور دیکھ لینا چاہیے

Image
ان جگہوں  میں سے ایک ہے جنہیں آپ کو مرنے سے پہلے ضرور دیکھ لینا چاہیے جنوبی لبنان میں واقع یہ جگہ پہاڑوں کو کاٹ کربناے ہوے محلات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔پٹیرا کو روز سٹی بھی کہا جاتا ہے۔کیونکہ جن پہارڑوں کوکاٹ کر بنایا گیاہے وہ گلابی رنگت کے ہیں۔ یہ عمارت 312قبل مسیح میں نباتینی لوگوں نے بنائی۔جو سعودی عرب۔لبنان۔شام۔اور موجودہ اسرائیل میں رہتے تھے۔ا ب یہ جگہ لبنان کی پہچان ہے اور وہاں کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے۔ یہ جگہ کافی عرصہ تک دنیا کی نگاہوں سے اوجھل رہی۔مگر1812میں ایک سوئس ماہر آثارقدیمہ جان لڈرگ نے اسے دریافت کر لیا۔ایک معروف امریکی میگزین کے مطابق پٹیرا ان28جگہوں  میں سے ایک ہے۔جنہیں آپ کو مرنے سے پہلے ضرور دیکھ لینا چاہیے

"شوہر نے بیوی کو ذبح کرکے سر.مبینہ عاشق. کے دروازے پر رکھ دیا"

Image
  " شوہر نے بیوی کو ذبح کرکے سر.مبینہ عاشق. کے دروازے پر رکھ دیا " تلنگانہ: بھارت میں شوہر نے بیوی کو ذبح کر کے سر اس کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 40 سالہ شوہر جررو سیالو کو شک تھا کہ اس کی بیوی 35 سالہ امشما ساتھ والے گاؤں کے رہائشی شخص کے عشق میں مبتلا ہے اور دونوں کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات قائم ہیں'' اسی شک کی بنیاد پر روز تلخ کلامی ہوتی ہے اور گزشتہ طیش میں آکر جررو نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا اور موٹر سائیکل پر سر کو 5 کلومیٹر کی دوری پر لے جاکر دوسرے گاؤں میں بیوی کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا... پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی سربریدہ لاش گھر کے قریبی جھاڑیوں سے مل گئی جب کہ سر دوسرے گاؤں سے برآمد کرلیا ہے,قاتل شوہر نے بھی بعد میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی...

...فن لینڈ کی "وزیراعظم "کے غیرمناسب لباس میں فوٹو شوٹ پر کڑی تنقید...

Image
  ... فن لینڈ کی "وزیراعظم "کے غیرمناسب لباس میں فوٹو شوٹ پر کڑی تنقید ... ہیلسنکی: فن لینڈ کی خوبرو وزیراعظم سنا مرین کو نازیبا لباس میں فوٹو شوٹ کرانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی 34 سالہ خوبصورت وزیر اعظم سنا مرین نے کسی میگزین کے کوور فوٹو کے لیے کھلے گریبان والے سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ کرایا جس میں وہ خوبصورت جیولری بھی پہنی ہوئی ہیں تاہم اس تصویر کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے سیاسی مخالفین نے بھی اس فوٹو شوٹ پر اعتراض کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر مجموعی طور پر صارفین کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم اور ماڈل میں فرق ہونا چاہیئے اور وزیراعظم کو اپنے لباس کے انتخاب میں عہدے کے وقار کا خیال رکھنا چاہیئے۔ جس کے جواب میں وزیراعظم کے حامی بھی میدان میں آگئے اور دونوں جانب سے ٹویٹس کا تانتا بن گیا۔ دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم سنا مرین کے حامیوں نے لکھا کہ ایسا لباس پہلے بھی کئی عالمی رہنماؤں نے زیب تن کیا ہے، اس میں کوئی غیر مناسب بات نہیں.. یہ فحاشی نہیں....

;بوڑھوں سے شادی کر کے اُنہیں لوٹنے والی خاتون;

Image
 ;بوڑھوں سے شادی کر کے اُنہیں لوٹنے والی خاتون;   ...ایسی کہانی کہ تفصیلات جان کر آپ فلموں کو بھول جائیں;            نئی دہلی فلموں میں تو بھگوڑی دلہن کی کہانیاں آپ نے دیکھی ہوں گی جو امیر لوگوں سے شادی کرتی اور پھر گھر سے زیورات اور نقدی وغیرہ لے کر رفو چکر ہو جاتی ہے۔ اب بھارت سے ایسی ایک حقیقی کہانی سامنے آ گئی ہے جہاں ایک خاتون نے 8عمر رسیدہ مردوں کے ساتھ شادی کرکے انہیں جمع پونجی سے محروم کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا نام مونیکا بتایا گیا ہے جس نے گزشتہ 10سالوں میں 8مردوں سے بیاہ کیا۔ اس کا شکار ہونے والا آخری شخص بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کا رہائشی جگال کشور تھا جس کی اہلیہ گزشتہ سال انتقال کر گئی تھی اور اس کا اکلوتا بیٹا اپنے بیوی بچوں کے ساتھ الگ گھر میں منتقل ہو گیا تھا. جگال کشور نے تنہائی سے تنگ آ کر شادی کا فیصلہ کیا۔ایک روز اخبار میں’کھنہ ویاہ کیندر‘ نامی ایک میرج بیورو کی طرف سے دیا گیا اشتہار اس کی نظروں سے گزرا اور اس نے شادی کے لیے ان سے رابطہ کر لیا۔ میرج بیورو نے اس کی مونیکا سے شادی کروا دی۔ دو ماہ تک د...

;انڈے اس لئے مہنگے ہوئے ہیں کیونکہ مرغیاں کرپٹ ہیں;

Image
; انڈے اس لئے مہنگے ہوئے ہیں کیونکہ مرغیاں کرپٹ ہیں; حالیہ دنوں ملک بھر میں میں انڈے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور فی درجن انڈے 120 روپے سے بڑھ کر 190 روپے تک فروخت ہونے لگے ہیں۔ گزشتہ روز کی مارکیٹ سروے کے مطابق اسلام آباد میں فی درجن انڈوں کی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی میں فی درجن انڈے 120 روپے سے بڑھ 170 روپے کے ہوگئے۔ لاہور میں اس وقت درجن انڈوں کی قیمت 161 روپے ہوگئی ہے۔ پشاور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 168 روپے اور دیسی مرغی کے انڈے 240 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملتان میں فی درجن انڈوں کے نرخ 180 روپے تک پہنچ گئے۔ انڈوں کی قیمت میں اضافے کے ساتھ جہاں ایک طرف عوام پریشانی میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف مشکل وقت میں انٹرنیٹ صارفین کی حس مزاح بھی بھڑک اٹھی ہے۔ کئی دنوں سے سوشل میڈیا صارفین مختلف انداز میں مہنگائی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی برجسہ جملوں اور طنز و مزاح کے باعث ویسے ہی مقبول ہیں مگر سوشل میڈیا پر ان کے مزاح کو زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ انہوں نے انڈوں کی قیمت میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے ل...

نوکری بچانے کےلئے آفس کولیگ کو9ماہ تک نشہ پلانے والی خاتون گرفتار.قید ہوگئی

Image
نوکری بچانے کےلئے آفس کولیگ کو9ماہ تک نشہ پلانے والی خاتون گرفتار.قید ہوگئی   روم)کمپنی میں ملازمین کی ملازمت خطرے میں پڑی تو53 سالہ خاتون کے ذہن میں ایک خطرناک خیال آیا اور اپنی ملازمت محفوظ بنانے کے لیے اس نے ساتھی کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔اٹلی کی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون اپنی کولیگ کی کافی میں نو ماہ تک نشہ آور دوا ڈالتی رہی۔ کافی میں نشہ آور دوا ملانے مقصد یہ تھا کہ کارکردگی متاثر ہو اور اس کو ملازمت سے نکال دیا جائے۔شک ہونے پر متاثرہ خاتون نے کافی کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کرایا تو حقیقت سامنے آ گئی۔ حقیقت سامنے آنے پر ملزمہ کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔دونوں خواتین ایک انشورنس کمپنی میں کام کرتی تھیں۔ متاثرہ خاتون جب دفتر سے گھر جا رہی تھی تو اس کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی۔حادثے کے بعد اس کو احساس ہوا کہ دفتر کی کافی میں کچھ مسئلہ تھا تاہم ابتدائی معائنے میں بھی نشہ آور دوا کے شواہد نہیں ملے تھے۔وکیل نے بتایا کہ کافی پینے کے بعد خاتون کے سر میں درد اور چکر آنا شروع ہوجاتے تھے جس کے باعث کارکردگی متاثر ہوتی تھی۔متاثرہ خاتون کو شک تھا کہ اس کی کافی میں کوئی مسئلہ ہے۔ ایک دن م...

سابق صدر ''آصف زرداری'' کے وارنٹ گرفتاری جاری

Image
  ...سابق صدر ''آصف زرداری'' کے وارنٹ گرفتاری جاری فائل فوٹو: جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ نیب کی جانب سے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زردای کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ چئیرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ نیب کی جانب سے وارنٹ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔ 8 ارب کی ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت آج ہو رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، جب کہ سماعت کیلئے عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کیلئے مطلوب ہیں۔ واضح رہے کہ کہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے چئیرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کر رکھی تھی۔ گزشتہ سماعت پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ بھی کیا تھا۔

: جنگ کیلئے تیار رہو ''چینی صدر نے فوجیوں کو حکم دے دیا...

Image
  : جنگ کیلئے تیار رہو ''چینی صدر نے فوجیوں کو حکم دے دیا.. بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں جنگ کی تیاری میں صرف کریں... چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژن ہوا کے حوالے سے کہ صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز گوانگ ڈونگ میں فوجی چھاؤنی کا دورہ کیا..اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں۔ انہوں نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ وفادار، پر خلوص اور بھروسے مند رہیں... انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ایل اے سی پر بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ جاری ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بدترین صورتحال کا شکار ہیں...

...نواز شریف کی واپسی کا اعلان کردیا گیا...

Image
  ...نواز شریف کی واپسی کا اعلان کردیا گیا...   نواز شریف کی واپسی کا اعلان کردیا گیا ,,,وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری کے مہینے تک نواز شریف پاکستان واپس آجائیں گے,,نجی ٹی وی جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوری تک حکومت تو نہیں جائے گی البتہ نواز شریف پاکستان واپس آجائیں گے، نوازشریف پلی بارگین کرکے عوام کے پیسے واپس کریں یا سزا کی مدت جیل میں پوری کریں...  انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسوں میں اب بھی رکاوٹ لگ رہی ہے ، یہ چاہتے یہں کہ جلسوں کیلئے بندے بھی حکومت دے، اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ وہ آرام سے بیٹھے ان کے جلسوں سے کچھ نہیں ہونا ،اپوزیشن سیاسی عدم استحکام کا باعث نہ بنے...

.پنجاب پولیس موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی...

Image
  .پنجاب پولیس موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی...  پولیس کو موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے میں 35 دن کا طویل عرصہ لگا۔ پنجاب پولیس نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک کی اپنی ناکامی کو کامیابی میں کیسے بدلا.... پنجاب پولیس کے مطابق ان کی 28 ٹیموں نے، جن میں کم و بیش 100 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار موجود تھے..مرکزی ملزم عابد ملہی کی تلاش میں دن رات ایک کیے رکھے مگر تمام تر کوششوں کے باوجود مرکزی ملزم کے قریب پہنچ کر بھی پولیس کم از کم چار بار اپنے ہدف کے حصول میں ناکام رہی... سرکاری افسران کے مطابق پولیس کی ٹیموں کے علاوہ آئی بی، سی ٹی ڈی اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاربھی ملزم کی تلاش میں اپنی کوششوں میں مصروف تھے...

... اکتوبر 16سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

Image
        ...  اکتوبر 16سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان.         16اکتوبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کاامکان ہے ,,,پٹرولیم مصنوعات پرپٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں/  16اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے,ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں کم کیے جانے کا امکان ہے ۔ حکومت پاکستان فی لیٹر ڈیزل پر 30روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے،پٹرول پرفی لیٹر 27روپے32پیسے لیوی عائدہے، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11روپے 43پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے...

حق مہر معاف نہ کرنے پر خاتون قتل ,,,لاش تین گھنٹے تک ہسپتال کے باہر پڑی رہی..

Image
  حق مہر معاف نہ کرنے پر خاتون قتل ,,,لاش تین گھنٹے تک ہسپتال کے باہر پڑی رہی..      پولیس خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی اور چلتی بنی ,,,پولیس نے پلٹ کر دوبارہ رپورٹ نہیں لی,, مقتولہ کی لاش کے پاس بیٹھی بیٹی ماں کی لاش کے پاس تھک ہار کر زمین پر ہی لیٹ گئی,,... بہاولپوررولرز ہیلتھ سنٹر نے بے حسی کی انتہا کردی، خاتون کی لاش 3 گھنٹے تک ہسپتال کے باہر پڑی رہی۔ تفصیلات کے مطابق  پنجاب  کے شہر بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں ماں کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے انتظار میں بیٹھی بیٹی تھک ہار کر ہسپتال کے باہر زمین پر ہی لیٹ گئی لیکن ماں کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوچ شریف کے رولرز ہیلتھ سینٹر میں شوہر کے ہاتھوں  قتل  ہونے والی خاتون کی لاش ہسپتال کے باہر تین گھنٹے سے زائد پڑی رہی لیکن کوئی مدد کو نہ آیا، مقتولہ کی بیٹی تھک ہار کر اسٹریچر کے پاس ہی زمین پر لیٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو شوہر نے حق مہر کی رقم معاف نہ کرنے پر پے در پے چھریوں کے وار کر کے  قتل  کر دیا تھا۔ افسوس ناک واقعے کے بعد  پولیس  خاتون کی ل...

بلڈ گروپ سے واقفیت کیوں ضروری ہے...? وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے..

Image
  بلڈ گروپ سے واقفیت کیوں ضروری ہے؟ وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے  ہوں گے کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کے خون کا گروپ کیا ہے؟ ہوسکتا ہے آپ کو معلوم ہو، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بیشتر افراد اپنے بلڈ گروپ سے متعلق واقفیت نہیں رکھتے حالانکہ اس سے متلق واقفیت کچھ مخصوص اور موذی امراض سے محفوظ رہنے کے لئے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اِنسانی خون میں بنیادی عناصر تو یکساں ہوتے ہیں مگر اس میں کچھ مختلف چیزیں اسے 4 بلڈ گروپس میں تقسیم کرتی ہیں۔ ان چاروں بلڈ گروپس کو جو چیز ایک دوسرے سے اَلگ کرتی ہے وہ اینٹی جنز ہیں یعنی ایسے پروٹینز یا کاربوہائیڈریٹ جو خون میں شامل ہوکر اینٹی باڈیز بنانے کو عمل کو تیزی سے انجام دہتے ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق مختلف بلڈ گروپس جسم پر مختلف طرح سے اثرانداز ہوتے ہیں۔  بلڈ کلاٹ یا خون جمنے اور گاڑھا ہونے کا خطرہ... ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بلڈ گروپ اے بی، اے اور بی کے حامل افراد کی ٹانگوں کے نچلے حصے میں بلڈ کلاٹ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو کہ سفر کر کے پھیپھڑوں تک جا کر جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں 6...

نوٹ اصلی ہے یا نقلی پہچان کیسے کی جائے؟...نقلی کرنسی کو کیسے بنایا جاتا..

Image
نوٹ اصلی ہے یا نقلی پہچان کیسے کی جائے؟... نقلی کرنسی کو کیسے بنایا جاتا ہے؟- جانیں   پاکستان میں جعلی کرنسی نوٹ بنانے کے پیچھے متعدد کہانیاں پائی جاتی ہیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام ایشیائی ممالک اور یورپی ممالک میں بھی یہ غیر قانونی دھندہ کامیابی کے ساتھ عروج پا رہا ہے۔ اس خبر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جعلی کرنسی نوٹ کیسے بنائے جاتے ہیں اور یہ جعلی کرنسی نوٹ بنانے والے لوگ کون ہوتے ہیں۔ جسیا کہ سب جانتے ہیں کہ جعلی کرنسی نوٹ کا استعمال اور اسے اپنے پاس رکھنا انتہائی سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے پاس جعلی کرنسی نوٹ لگ جائے تو اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور پولیس اس جرائم کے کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے کیا کارروائی کر رہی ہے یہ سب ہم جانیں گے۔ ملزمان جعلی نوٹ بنانے کے لئے بڑی مہارت کے ساتھ جعالسازی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ نقلی کرنسی نوٹ کے لئے استعمال ہونے والے مواد میں شیشے کی سادہ پلیٹس، عام کاغذ، پایوڈین، ایک کٹر اور سادہ صفحات شامل ہوتے ہیں۔ آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ اس خراب کاروبار کے لئے باقاعدہ طور پر لیب ہوتی ہے جہاں یہ سب معاملات ہوتے ہیں اور لوگوں کو بیوق...

جنوری سے بہت پہلے کام ختم ہوجائے گا;;مریم نواز

Image
جنوری سے بہت پہلے کام ختم ہوجائے گا= مریم نواز اکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس نے حکومت کے خاتمے کی حتمی تاریخ جنوری کی دی ہوئی ہے تاہم انھیں لگتا ہے کہ جنوری سے بہت پہلے 'کام ختم ہوجائے گا۔' صحافی عاصمہ شیرازی کے ساتھ آج ٹی وی پر نشر ہونے والے اس انٹرویو میں مریم کا کہنا تھا کہ 'میں خوف میں تھی، ہمارا مقابلہ کم ظرف لوگوں سے ہے۔' انھوں نے کہا کہ ان کے والد اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے سوالوں کا جواب یہ نہیں کہ انھیں غدار قرار دیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں خاموش کرنے والے 'اب خاموش خود ہوں گے۔'

شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی پروڈکشن کمپنیوں سمیت بالی وڈ پروڈیوسرز نے انڈین میڈیا چینلز پر مقدمہ کر دیا

Image
  سوشانت سنگھ کی خودکشی: شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی پروڈکشن کمپنیوں سمیت بالی وڈ پروڈیوسرز نے ’غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ‘ پر انڈین میڈیا چینلز پر مقدمہ کر دیا الی وڈ کی چند بڑی پروڈکشن کمپنیوں نے اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں 'غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ' کرنے پر چند انڈین میڈیا کے اداروں پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ رواں برس جون میں اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد انڈیا کے چند نیوز چینلز نے مہینوں اس بارے میں قیاس آرائیوں اور افواہوں کو ہوا دی تھی۔ اس ضمن میں بالی وڈ ادکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کی پروڈکشن کمپنیوں سمیت درجنوں دیگر کمپنیوں نے نیوز چینلز پر ’غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے۔ ان کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 'مختلف نیوز چینلز کی جانب سے کی جانے والی رپورٹنگ اور ہتک آمیز مہم سے بالی وڈ سے وابستہ افراد کے روزگار پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔' واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے انڈین میڈیا پر سوشانت سنگھ کی موت کا واقعہ بہت زیادہ زیر بحث رہا ہے۔ بالی وڈ ...

.سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے اعتراف جرم کر لیا...

Image
  .سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے اعتراف جرم کر لیا...   خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ اسی دن مزید وارداتیں بھی کیں. جب موٹروے پر ڈولفن پولیس آئی تو جائے وقوعہ پر ہی موجود تھا..اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد ملزم شفقت کیساتھ وہاں سے فرار ہوگیا، ملزم کے دوران تفتیش انکشافات... سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے اعتراف جرم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی سے گرفتار کیے جانے والے  موٹروے  زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو  لاہور  منتقل کر دیا گیا ہے۔  لاہور  میں دوران تفتیش ملزم عابد ملہی نے اعتراف جرم کرنے کے علاوہ کئی انکشافات بھی کیے ہیں۔  پولیس  کی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ 9 ستمبر کی رات شفقت اور بالا مستری کیساتھ گجر پورہ کی جانب جا رہے تھے، تاہم بالا مستری راستے سے ہی واپس چلا گیا۔ موٹروے  تک پہنچنے سے قبل میں نے اور شفقت نے 3 ٹرالیوں کو لوٹنے کی وارداتیں بھی کیں۔ عابد ملہی کا بتانا ہے کہ خاتون سےگھڑی، زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد اسے  موٹروے  سے نیچے جانے کو کہا۔ موٹروے  سے نیچ...