"کیا ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن ہونے والا ہے...؟ اہم تفصیلات:
"کیا ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن ہونے والا ہے...؟ اہم تفصیلات:
وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کرنے کی طرف اشارہ دے دیا ہے"
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آنا شروع ہوگئے. یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے...
اسد عمر نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ''گزشتہ ہفتےکورونا سے یومیہ اموات اوسطاً 12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصد اضافہ ہے، ہم اجتماعی طور پر ایس او پیز کونظر انداز کر کے ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں...
گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ ''مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سے زیادہ ہے اور کراچی میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم کورونا ایس اوپیز کو سنجیدگی سے لیں، ہمیں اب سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے، جبکہ یہ معمولات زندگی بھی متاثر کرسکتے ہیں...
ast week daily covid mortality was 12. n This is a 140% increase vs few weeks back. We are collectively committing a blunder by recklessly ignoring all sop's & the results have started to show. If we do not change our current path we will lose both lives and livelihoods
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 20, 2020

Comments
Post a Comment