سابق صدر ''آصف زرداری'' کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

...سابق صدر ''آصف زرداری'' کے وارنٹ گرفتاری جاری


فائل فوٹو:

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زردای کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ چئیرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

نیب کی جانب سے وارنٹ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔ 8 ارب کی ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت آج ہو رہی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، جب کہ سماعت کیلئے عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کیلئے مطلوب ہیں۔ واضح رہے کہ کہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے چئیرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کر رکھی تھی۔ گزشتہ سماعت پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ بھی کیا تھا۔


Comments