ٹک ٹاک ...پاکستان میں پابندی سے لاکھوں فالوورز والے سوشل میڈیا سٹارز پریشان,,,,

  •  ٹک ٹاک ...پاکستان میں پابندی سے لاکھوں فالوورز والے سوشل میڈیا سٹارز 
  • پریشان,,,,

  • نجاب کے دور دراز گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بنانے والا مزدور ہو یا قومی ائیر لائن میں کام کرنے والی فضائی میزبان یا پھر سیاست کے ایوانوں میں ہلچل مچا دینے والی حریم شاہ، پاکستان میں ٹک ٹاک کی مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

  • یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ نوجوانوں میں مقبول اس سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا۔

  • حتیٰ کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کووڈ 19 سے متعلق آگہی پھیلانے کے لیے پاکستان کے چند مشہور ٹک ٹاک سٹارز کو گورنر ہاؤس بھی مدعو کیا تھا۔

  • ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہیں دیکھتے ان میں کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے اور وہ میڈیا بھی انھیں توجہ دینے پر مجبور ہو گیا جو پہلے انھیں نظرانداز کرتا رہا تھا۔ بیرونِ ملک ہونے والے شوز میں انھیں بلایا جانے لگا۔ لیکن جیسے جیسے پاکستانی نوجوانوں میں اس ایپ کی مقبولیت بڑھی، اس سے جڑے تنازعات نے بھی سر اٹھایا اور بات تنبیہ سے ہوتی ہوئی پابندی تک جا پہنچی۔

  • گذشتہ روز پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی اس ایپ ٹک ٹاک پر’غیر اخلاقی مواد‘ کی شکایات موصول ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا,



  • پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ایپ پر پابندی لگاتے ہوئے کہا گیا کہ .معاشرے کے مختلف طبقات. کی جانب سے ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئیں تھیں۔

  • اس ایپ پر پابندی کے متعلق ٹک ٹاک کا مؤقف تو ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن پاکستان میں رہنے والے ایسے بے شمار افراد ہیں جنھیں اس ایپ نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

  • آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ لاکھوں فالوورز والے ایسے ٹک ٹاکرز اس پابندی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں اس ایپ کے نہ ہونے سے کیا فرق پڑے گا..

  • پاکستان اور انڈیا ’ٹِک ٹاکرز کو بیروزگار کرنے میں متحد...

  • حریم شاہ نے وائرل ویڈیو کس سرکاری عمارت میں بنائی؟

  • چین پر تنقید.. امریکی لڑکی کا اکاؤنٹ بحال، ٹک ٹاک کی معافی

  • کبیر آفریدی کے ٹک ٹاک پر تقریباً 15 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ عموماً پاکستان میں سیاحت سے متعلق مواد شئیر کرتے ہیں۔

Comments